ابوالفضل العباس سکولز کی لیبارٹریوں میں سائنس کی عملی تعلیم کا بہترین ماحول.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر سرپرستی چلنے والے ابوالفضل العباس سکولز جہاں سائنس کی نظریاتی تعلیم میں اپنا ثانی نہیں رکھتے وہاں سائنس کی عملی تعلیم میں بھی ان کا مثل تلاش کرنا عراق میں مشکل بلکہ ناممکن ہے۔

ابوالفضل العباس سکولز میں زیر تعلیم طلاب کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے بہتر طور پر روشناس کروانے کے لیے تقریبا تمام مضامین کو اس کی متعلقہ لیبارٹری میں پڑھایا جاتا ہے اور ہر لیکچر کے ساتھ تجربات کے ذریعے عملی طور پر طلاب کو سائنسی علوم سمجھنے کا بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

ابوالفضل العباس سکولز کی تاسیس کی ابتداء سے ہی عملی تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا تھا اور ہر مضمون کی الگ سے لیبارٹری بنائی گئی تھی اور ماہانہ کی بنیاد پہ ان لیبارٹریوں کو وسعت دی جا رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: