Humanitarian Studies College میں فارسی لینگویج کورس کی تکمیل اور امتحانات.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ سرپستی کام کرنے والے Humanitarian Studies College میں غیر ملکی زبانوں کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گزشتہ چھ ماہ سے جاری فارسی لینگویج کورس مکمل ہو گیا ہے اور ان دنوں کورس میں شریک افراد کے امتحانات ہو رہے ہیں۔

ان امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلاب کو ہیومن سٹیڈی کالج کی سند کے علاوہ ایران کی فردوسیہ یونیورسٹی کی سند بھی دی جائے گی۔

واضح رہے مذکورہ کالج اور ایرانی یونیورسٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت جو طلاب بھی اس کالج میں فارسی لینگویج کورس مکمل کریں گے انہیں فردوسیہ یونیورسٹی کا فارغ التحصیل بھی شمار کیا جائے گا اور اسے فردوسیہ یونیورسٹی کی طرف سے بھی سند دی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: