روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شوملی میں شھداء کے خاندانوں کے درمیان امداد کی تقسیم.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ عراق اور اس کے مقدسات کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو تمام اہل عراق کی طرح اپنا محسن قرار دیتا ہے اور بہت سے شہروں میں داعش وغیرہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے چھٹکارے کو بھی انہی شھداء کا مرہونِ منت سمجھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خادم علامہ شیخ ماجد سلطانی نے بابل کے نواحی شہر شوملی میں شھداء کے خاندانوں میں امداد کی تقسیم کے دوران کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے شھداء کے خاندانوں میں مالی و معنوی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور تقریبا روزانہ کی بنیاد پر شھداء کے خاندانوں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے مختلف امور میں تعاون فراہم کیا جا رہا ہے اور شوملی میں مؤسّسة الإمام المجتبى(عليه السلام) کے تعاون سے امداد کی یہ تقسیم بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: