مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے علامہ صافی کا الاتحاد کمپنی کا دورہ......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شوملی میں واقع الاتحاد کمپنی برائے غذائی مواد کی فیکٹری کا دورہ کیا اور دو طرفہ تعاون کے حوالے سے کمپنی مالکان سے تبادلہ خیال کیا۔

بروز جمعرا ت (20 ربيع الثاني 1438هـ) الموافق (19 كانون الثاني 2016م) کو جب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا یہ اعلی سطحی وفد جب الاتحاد فیکٹری میں پہنچا تو فیکٹری مالکان کی طرف سے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس کے بعد وفد کو فیکٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا گیا اور یہاں پر بننے والی اشیاء کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس کے بعد روضہ مبارک کے وفد اور فیکٹری مالکان کے درمیان ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں روضہ مبارک کے ادارہ نے الاتحاد کمپنی کی اشیاء خریدنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے اس دورے کا مقصد مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی اور اسے ترقی دینے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: