قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے لندن میں جناب زینب(ع) کے جشن میلاد کا انعقاد......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے اپنی لندن کی شاخ میں حضرت زینب(سلام اللہ علیھا) کے جشن میلاد کے پُر مسرت موقع پہ ایک محفل کا انعقاد کیاجس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی کہ جن میں آیت اللہ سید فاضل میلانی اور اعلی دینی قیادت کے نمائندے سيد سعيد خلخالي اور لندن میں موجود عراقی سفارت کار بھی شامل تھے۔

محفل کا آغاز قاری مصطفى علي نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد علامہ شيخ ضياء الدين زبيدي نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئےخطاب کیا اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حالات زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔ اور اسی طرح سے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کا پیغام بھی حاضرین تک پہنچایا۔

اس کے بعد آية الله سيد فاضل الميلاني(دامت بركاته) نے خطاب کیا کہ جنہیں خصوصی طور پر اس محفل میں مدعو کیا گیا تھا۔

اس محفل سے قرآن انسٹی ٹیوٹ لندن کے رکن سید حیدر موسوی اور محمد مظفر نے بھی نظم و نثر کے ذریعے حضرت زینب سلام اللہ علیھا اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے فضائل بیان کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: