امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے وفد کی زخمی خاتون صحافی سمیرۃ مواقی کی عیادت کے لیے بغداد آمد.....

داعش کے خلاف جاری جنگ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون صحافی سمیرۃ مواقی کی عیادت کے لیے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کا وفد آج بغداد میں واقع ہسپتال مدینۃ الطب میں پہنچا جہاں وفد نے خاتون صحافی سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی گئی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

تلعفر شہر کے مغربی حصہ میں عسکری رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے داعش کے خلاف جاری آپریشن کی رپورٹنگ کرتے ہوئے الجزائر سے تعلق رکھنے والی سمیرۃ مواقی شدید زخمی ہو گئیں تھیں جس کے بعد انہیں طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے بغداد کے معروف ہسپتال مدینۃ الطب میں داخل کر دیا گیا۔ اس بہادر خاتون صحافی کو خراج تحسین پیش کرنے اور عیادت کے لیے دونوں مقدس حرموں نے آج ان سے ملاقات کی اور اس جنگ میں عسکری رضاکاروں کے کردار کو دنیا تک پہنچانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

وفد نے مذکورہ صحافی کو مقدس حرموں کی طرف سے کچھ متبرک تحفے بھی پیش کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: