روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے تاریخی مخطوطات کی نمائش.....

عراق کی وزارت ثقافت کے ذیلی ادارے ’’ دارُ الكتب والوثائق الوطنيّة‘‘ نے عربی ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کی مناسبت سے بروز منگل (8جمادى الثانی 1438هــ) بمطابق(7مارچ2017ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دار المخطوطات کے تعاون سے تاریخی اور نادر مخطوطات کی نمائش منعقد کی کہ جس کو دیکھنے کے لیے عوام کی بہت بڑی تعداد نے نمائش گاہ کا رخ کیا۔

’’ دارُ الكتب والوثائق الوطنيّة‘‘ کے ڈاکٹر علی وردی ہال میں لگائی جانے والی اس نمائش کی افتتاحی تقریب سے وزارت ثقافت کے نمائندے جابر جابری، ’’ دارُ الكتب والوثائق الوطنيّة‘‘ کے انچارج ڈاکٹر علاء ابو حسن اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے شیخ محمود صافی نے خطاب کیا اور عربی و عراقی ثقافتی ورثہ کی حفاظت کے اہمیت پہ روشنی ڈالی اور اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کردار کو سراہا۔

اس نمائش میں تاریخی مخطوطات، قدیم ترین اخبارات اور رسالے، نادر تصاویر اور کتابیں رکھی گئیں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: