جشن امیر المومنین (ع) ایک خوبصورت ثقافتی کاوش ہے کہ جسے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنا چاہیے(سیکرٹری جنرل روضہ مبارک امام علی(ع)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان میں منعقد ہونے والے جشن امیر المومنین علیہ السلام کے انعقاد کے اعلان کے بعد عراق میں موجود مقدس روضوں کو اس میں مدعو کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے سب سے پہلے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے ادارہ کو اس جشن میں شرکت کرنے کی باقاعدہ دعوت دینے کے لیے ایک وفد نے روضہ مبارک امام علی(ع) کے سیکرٹری جنرل سید نزار حبل المتین سے ملاقات کی اور انہیں باقاعدہ طور پر دعوت نامہ پیش کیا۔

سید نزار حبل المتین نے اس جشن کو ایک خوبصورت اور مؤثر ثقافتی کاوش قرار دیا اور اس جشن کے دوسرے ممالک میں بھی انعقاد پہ زور دیا تاکہ اس کے فکری فوائد سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔

یاد رہے کہ اس سال یہ جشن ہندوستان کے شہر کلکتہ میں منعقد ہو رہا ہے کہ جس کی تقریبات(14 – 19) رجب (1438هـ) تک جاری رہیں گی۔ اس سے پہلے یہ جشن دو مرتبہ لکھنو اور ایک ایک مرتبہ حیدرآباد اور بنگلور میں بھی منعقد ہو چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: