روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضریح ساز ورکشاپ میں جناب قاسم بن امام موسیٰ کاظم (ع) کی ضریح بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ میں مختلف مزارات کی ضریحوں کی ترمیم کا کام ایک عرصے سے جاری ہے اور اب ورکشاپ میں کام کرنے والے خدام کے تجربہ اور مہارت کی شہرت عراق اور بیرون ملک میں سنائی دیتی ہے۔ حال ہی میں جناب قاسم بن امام موسیٰ کاظم(ع) کے مزار کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق ضریح ساز ورکشاپ میں جناب قاسم کی نئی ضریح کی ڈیزائننگ اور ضریح بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

مزار جناب قاسم(ع) کے ادارہ کی طرف سے نئی ضریح بنانے کی درخواست کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مزار جناب قاسم(ع) کے درمیان باقاعدہ معاہدہ ہوا جس کی دستاویزات پہ روضہ مبارک کی طرف سے علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور مزار کی طرف سے الحاج کریم حسین صکر نے دستخط کیے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے معاہدہ کے رسمی تقریب کے دوران اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا اور اسے ایک مبارک اقدام قرار دیا۔

مزار جناب قاسم(ع) کے اداری انچارج جناب الحاج کریم حسین صکر نے بتایا کہ مزار پہ نصب ضریح بہت زیادہ پرانی ہو چکی ہے اور ایک عرصہ سے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی اور گزشتہ کچھ عرصہ پہلے ایک مومن نے نئی ضریح بنانے کے لیے مالی مدد فراہم کی جس کے بعد مزار کے ادارہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ سے نئی ضریح بنوانے کا فیصلہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: