مسجد بصراوی کے امام جماعت کی طرف سے مقدس روضوں کے وفد کے لیے منفرد تحفہ.....

کلکتہ میں واقع مسجد بصراوی کے امام جمعہ والجماعت جناب سید اطہر عباس رضوی نے جشن امیر المومنین(ع) میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مقدس روضوں کے وفود کو ایک نادر تحفہ پیش کیا ہے کہ جو مقدس روضوں کے نوادرات میں داخل کر دیا جائے گا۔

مسجد بصراوی میں حضرت علی علیہ السلام کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ روز ایک محفل کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں مقدس روضوں کے وفود بھی مدعو تھے۔ مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک امام علی(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ شیخ مصطفی ابو طابوق نے حاضرین سے خطاب کیا اور امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کیے۔

محفل کے بعد مسجد کے امام جماعت جناب سید اطہر عباس رضوی نے ہر روضہ مبارک کے وفد کو چاندی سے بنا نادر سکہ اور پھولوں کا ہار پیش کیا۔

واضح رہے کہ مسجد بصراوی کو تقریبا ایک صدی پہلے بصرہ کے ایک تاجر نے بنوایا تھا اور اس وقت اس کا انتظام اس کے پوتے کے ہاتھ میں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: