کربلا میں واقع مقام امام مھدی(عجّل الله فرجه)

جن مقامات پہ کربلا آنے والے زائرین کا رش لگا رہتا ہے ان میں سے ایک مقام امام مھدی (علیہ السلام) بھی ہے ہر ہفتہ ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں زائرین مقام امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کے لیے آتے ہیں لہٰذا اس مقام کی اہمیت کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس مقام کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کے لیے الگ سےایک سیکشن کو قائم کیا تاکہ زائرین کے لیے بہتر سے بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں اور اس مقام کے لیے بہتر منصوبہ سازی اور عملی کاموں کو سر انجام دیا جا سکے۔

یہ سیکشن باقی دوسرے امور کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ اس مقام کے اردگرد موجود پورے علاقے اور نہر حسینی کی حفاظت کرتا ہے ہر قسم کے امنی یا اخلاقی فساد کی روک تھام کرتا ہے۔

یہ سیکشن دو شعبوں پر مشتمل ہے :

1:سیکورٹی کا شعبہ

2:سروس کا شعبہ

اس سیکشن کے بعض امور کو منظم کرنے کے لیے اس سیکشن کی سربراہی کمیٹی کے ساتھ دو مزید یونٹ کام کرتے ہیں ۔

1:دینی توجیھات

2:نشرواشاعت اور پرسنل یونٹ

اس شعبہ کی سب سے اہم ذمہ داری امن و امان کو برقرار رکھنا اور مقام امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کے لیے آنے والوں کے لیے نظام کو کنٹرول کرناہے اور اسی طرح یہ شعبہ ہر اس کام کی روک تھام کرتا ہے کہ جو اس مقام کی قدسیت کے منافی ہے اور وہ جگہ اور شعبے جو اس مقام کے تابع ہیں ان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اسی شعبہ کے کاندھوں پر ہے۔ یہ شعبہ دھماکہ خیز مواد کا سوراغ لگانے کے لیے جدید ترین آلات استعمال کرتا ہے۔

یہ شعبہ اس مقام کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں صفائی کو برقرار رکھنے ،قالین بچھانے، واٹر کولروں میں ٹھنڈے پانی کے مہیا کرنے ، پنکھوں کے نصب کرنے اور ان کی صفائی و مرمت وغیرہ کرنے اور دوسرے تمام تر خدماتی امور کو سر انجام دینے کے فرائض ادا کرتا ہے اور اسی طرح امانات اور شوز سٹینڈ کے حوالے سے بھی تمام ذمہ داریاں اسی شعبہ کے کاندھوں پر ہیں۔

واضح رہے کہ مقام امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی تعمیر تقریبا 150 سال پہلے کی گئی کہ جس کا سبب یہاں بعض کرامات کا رونما ہونا تھا۔اس وقت یہ مقام اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک سیکشن شمار ہوتا ہے اور اس کے تمام اداری امور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے انجام دئیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: