روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے عَلَموں کی تبدیلی اور اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت.....

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شھادت کے قریب آنے پہ حسب معمول روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے گنبدوں پہ سیاہ عَلَم نصب کرنے کی تقریب 22 رجب 1438ھ کو منعقد ہوئی کہ جس میں ہزاروں افراد کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے ہر سال امام موسیٰ کاظم(ع) کے یوم شھادت سے پہلے ان کے روضہ مبارک کے گنبدوں پہ سیاہ عَلَم نصب کیے جاتے ہیں اور عَلَموں کی تنصیب کے لیے ایک بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ہزاروں لوگ، مجتہدین کے وکلاء اور علمی و ثقافتی شخصیات اس میں شرکت کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: