میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی کربلا انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئر میں ممتاز شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ کربلا انٹرنیشنل چلڈرنز بک فیئرمیں بھرپور شرکت کررہا ہے۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا چلڈرن اینڈ یوتھ ڈویژن اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے نمائش میں ادبی، معلوماتی، تعلیمی، مذہبی، اخلاقی، ثقافتی اور تاریخی مواد پرمشتمل متنوع اشاعتیں پیش کر رہا ہے۔

یہ نمائش روضہ مبارک امام حسین (ع) کے شعبہ اطفال کی دیکھ بھال اور ترقی کی جانب سے صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا میں منعقد کی جا رہی ہے، جو 01 اکتوبر سے 9 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔

ڈویژن کے سربراہ سید حسنین فاروق نے کہا کہ " ایسی نمائشوں میں شرکت ڈویژن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ یہ نمائش عراق میں بچوں کی ثقافت کے حوالے سے سب سے اہم نمائشوں میں سے ایک ہے، ہم اس میں اپنی شرکت کو خصوصی اور موثر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرتے ہیں اور ہر بار ہم اپنے پویلین کے ذریعے بچوں کی ثقافت اور پرورش سے متعلق ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ درجنوں تعلیمی اور ثقافتی اشاعتیں شامل کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ڈویژن کے پویلین میں مختلف قسم کی منتخب اشاعتیں شامل ہیں، ان مطبوعات میں سب سے اہم الریاحین میگزین ہے۔ الریاحین ایک متنوع رسالہ ہے جو (5-10) سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہے اور بچوں کو فنون ، ادب اور مختلف علوم کی تعلیم دیتا ہے۔ اس جریدے کا مقصد بچوں کے تخیل کو پروان چڑھانا، اپنے دین اور ثقافت سے روشناس کروانا اور زبان میں مہارت اور علمی فہم پیدا کرنا ہے تاکہ اسلام کے تصورات اور اصولوں کے مطابق بچوں کی شخصیت سازی کرنا ہے۔
اس کے علاوہ (حیدرہ میگزین) جو (11-17) سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیےہے، کے منتخب شماروں کے علاوہ بچوں کےکے لئے دیگرتعلیمی وادبی اشاعتیں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جو بچوں کی بہترین ذہنی، جسمانی، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کرتے ہوئے ان میں مثبت تخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کرنے، معلومات میں اضافہ کرنے اور شعور اور آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا کہ " پیش کی گئی تمام مطبوعات چلڈرن اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ عملے کی پروڈکٹس ہیں، کہ جوتصنیف ، ڈیزائنگ سے لے کر پرنٹنگ تک روضہ مبارک کی تیار کردہ ہیں۔"
Beiträge der Leser
Kein Beitrag vorhanden
Beitrag hinzufügen
Name:
Land:
E-mail:
Die Teilnahme: