کتابوں کی عالمی نمائش معرض کربلا کا افتتاح

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ہر سال لگائی جانے والی کتابوں کی عالمی نمائش ’’معرض كربلاء الدوليّ للكتاب‘‘ کا افتتاح بروز پیر (26رجب 1438هـ) 24اپریل 2017ء کو کر دیا گیا ہے جس میں عراق اور بیرون ملک سے آئے ہوئے سینکڑوں ناشرین اور کتابی اداروں نے اپنی لاکھوں کتابیں نمائش کے لیے رکھی ہیں کہ جنھیں دیکھنے کے بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نمائش امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والے ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کا حصہ ہے یہ سیمینار ہر سال امام حسین(ع)، امام زین العابدین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے دونوں مقدس روضوں میں منعقد ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: