مومنین کے لیے عقیدہ اہل بیت علیھم السلام کو صحیح طریقے سے سمجھنا ضروری ہے تاکہ وہ انسانی شیطان کے جال سے محفوظ رہ سکیں جو اس عقیدہ کو اغوا کرنا چاہتے ہیں۔(علامہ صافی)

مومنین کے لیے ضروری ہے کہ وہ عقیدہ اہل بیت علیھم السلام کو صحیح و راسخ طریقے سے سمجھے تا کہ وہ انسانوں کی شکل میں موجود شیطان کے جال سے محفوظ رہ سکیں کہ جو اس عقیدہ کو اغوا کرنا چاہتے ہیں۔ انہی انسانی شیطانوں میں سے بعض امام زمانہ(عج) سے ارتباط اور میل جول کا دعوی کرتے ہیں اور کچھ کم فہم افراد امام علیہ السلام کی محبت کے دعوے دار بن کر ان لوگوں کی اتباع کرنے لگتے ہیں اگر یہ کم فہم افراد نہ ہوتے تو کسی کو بھی امام زمانہ علیہ السلام سے مستقل ملاقات رکھنے یا ان کی طرف سے نمائندہ ہونے کا دعوی کرنے کی جرات نہ ہو پاتی.....

ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے دیوانیہ میں منعقد ہونے والی نویں سالانہ امان ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بروزسوموار 18 شعبان 1438 ھ 15 مئی 2017 ء کو امام زمانہ کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صافی کا مزید کہنا تھا:آئمہ اطہار علیھم السلام پر ہمارے ایمان و عقیدہ کے مطابق ان بارہ اماموں کے سلسلہ میں موجود ہر امام کی معرفت حاصل کرنا واجب ہے اور اسی سلسلہ کی بارھویں اور آخری کَڑی امام مہدی علیہ السلام ہیں کہ جن کی شخصیت پر ایمان ہمارے مذہب کا ایسا جزء ہے جس کے عدم وجود کی صورت میں شیعہ مذہب کامل نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی امام زمانہ(ع) پر ایمان رکھے بغیر شیعہ اثنا عشری کہلا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: