حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں ایک عقیدت مند کا نہایت نفیس اور قیمتی ہدیہ ......

ایران کے شہر اصفہان سے تعلق رکھنے والے علی حکیمی نے حضرت عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرنے کے لیے تین سال کے عرصہ میں اپنے ہاتھوں سے نہایت نفیس اور انتہائی قیمتی قالین بنایا اور آج وہ اس ہدیہ کو لے کر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچے اور اس ہدیہ کو مولا عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں نہایت عقیدت و احترام سے پیش کیا۔

اس قالین کو بنانے کے لیے صرف قدرتی خام مال پر انحصار کیا گیا کہ جس کی بدولت یہ اپنی تمام صفات کے حوالے سے ایک منفرد قالین ہے اور اس کے نقش و نگار اس فن کا شاہکار ہیں۔

ہدیہ دینے والے کی خواہش کے مطابق (4م × 7م) سائز کے اس سنہری، سبز اور سفید قالین کو مولا عباس علیہ السلام کی ضریح کے سامنے والے حصہ میں بچھایا گیا
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: