ماہ رمضان کے چاند کے نظر آنے کا امکان(دفتر آیۃ اللہ العظمی سید سیستانی)کے مطابق.....

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ العالی) کے دفتر کی طرف سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان کا چاند 29 شعبان 1438ھ بمطابق 26 مئی 2017ء کو جمعہ کا دن گزرنے کے بعد نجف اشرف میں دیکھائی دے سکتا ہے اور اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سورج کے غروب ہونے کے بعد شام 7 بجے نجف اشرف کے افق سے7.16 ڈگری بلندی پہ 38 منٹ تک دکھائی دیتا رہے گا اور چاند کا 1.27 فیصد حصہ روشن ہو گا لہٰذا اس بنا پر مکمل طور پر مطلع صاف ہونے کی صورت میں بھی اسے دیکھنا آسان نہیں ہو گا۔

واضح رہے ماہ رمضان کے چاند کی مذکورہ بالا پیشین گوئی اعلیٰ دینی قیادت کے دفتر کی طرف سے شائع ہونے والی مختصر کتاب(جدول مواقیت الاھلۃ 1438ھ) میں مذکور ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: