جنت البقیع کی وہابیوں کے ہاتھوں تباہی کی المناک یاد میں تیسرے سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کا انعقاد.....

بروز سوموار 8 شوال 1438 ھ بمطابق 3جولائی 2017 ء کو جنت البقیع کی وہابیوں کے ہاتھوں تباہی کی المناک یاد میں منعقد ہونے والے تیسرے سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کا آغاز ایک افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں عراق کو دہشت گردوں سے آزاد کروانے کے دوران شہید ہو جانے والے مومنین کے خاندانوں، سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران اور متعدد دینی ،ثقافتی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کا آغاز کربلا کی مقدس روضوں کے موذن اور عالمی شہرت یافتہ قاری حيدر جلوخان نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ جس کے بعد شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب سید محمد اشیقر (دام تأييده) نے خطاب کیا اور اپنے لکھے گئے ایک تحقیقی مقالے کو پڑھا جس کا موضوع ’’ امام باقر علیہ السلام امین حکمت اور ترجمان وحی ‘‘ ہے

اور انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے امام حضرت محمد باقر علیہ السلام کی سیرت کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار کی کامیابی اور توفیقات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس سیمینار میں شھداء کے ذکر کو آئمہ اہل بیت(ع) کے ذکر کے ساتھ ملا کر پیش کیا گیا ہے اور بے شک آئمہ اہل بیت(ع) ہی شھداء اور علماء سید و سردار ہیں۔

تیسرے سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کے ضمن میں امام باقر(ع) کے حالات زندگی کے حوالے سے منعقد ہونے والے تالیفی مقابلے میں عراق اور بہت سے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مولفین نے اپنی تالیفات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو بھیجیں اگرچہ ان تالیفات میں سے ہر کتاب تحریر و تالیف کا شاہکار ہے لیکن جن کتابوں اور مولفین نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے ان کے نام درج ذیل ہیں:
پہلی پوزیشن: ڈاکٹر جناب عباس إسماعيل الغراوي کی کتاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس کا عنوان یہ ہے: (منهج الإمام الباقر طريق للتعايش السلميّ)

دوسری پوزیشن:جناب علي عبد الوهاب العرداوي کی کتاب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کا عنوان یہ ہے :(قراءة معاصرة في نصوص تربويّة مختارة عند الإمام الباقر-عليه السلام)

تیسری پوزیشن: جناب رسول محمد حسن التميمي کی کتاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کا عنوان یہ ہے: (الإمام الباقر وانبثاق الجامعة الكبرى)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: