کربلا کے میڈیکل سنڈیکیٹ کی علامہ صافی سے ملاقات

کربلا کے میڈیکل سنڈیکیٹ کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد نے الکفیل ہسپتال میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی اور میڈیکل کے حوالے سے مختلف امور پہ تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں الکفیل ہسپتال کے انچارچ ڈاکدر حیدر بہادلی بھی موجود تھے۔

علامہ سید احمد صافی نے اپنی گفتگو میں عراقی ڈاکٹروں کی ذہانت اور صلاحیت کی تعریف کی اور اسی طرح طبی میدان میں ترقی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ان ڈاکٹروں کی اہلیت، صلاحیت، اور مہارت میں اضافے کے لیے اقدامات کرنے پہ زور دیا۔

اس میٹنگ کے دوران عراق اور خاص طور پر کربلا میں صحت عامہ کے کئی مسائل زیر بحث آئے علامہ صافی نے جن امور پہ زور دیا ان میں سے اہم یہ ہیں:

1 - عراق میں میڈیکل کو ترقی دینے کے طریقوں کی تلاش کرنے اور میکانیزم کے حوالے سے کام کریں.

2 - عراقی شہریوں کو فراہم کی جانے والے طبی خدمات کو اپ گریڈ کریں اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کریں.

3 - عراقی ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور ان کی مہارتوں کی ترقی دینے کے لئے موزوں حالات پیدا کریں.

4 – عراقی ہسپتالوں اور خاص طور پر الکفیل ہسپتال میں آنے والے غیر ملکی ڈاکٹروں کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں اور ویسے بھی الکفیل ہسپتال نے اسی مقصد کے لئے اپنے دروازے غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیےکھولے ہیں.

5 - عراقی ڈاکٹروں کی طبی کامیابیاں موجود ہیں کہ جو غیر ملکی ڈاکٹروں کی کامیابیوں سے بڑھ کر ہیں، ہمیں طب کے مختلف شعبوں انھیں فوکس کرنا چاہیے۔

6 - نرسنگ کے شعبہ پر توجہ مرکوز کریں اور اس میں صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کام کریں، کہ جو شہریوں کو فراہم کردہ خدمات پر مثبت طور پر اثر انداز ہوں گی.

7- عراقی میڈیکل سنڈیکیٹ اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔

8 - دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں موجود ڈاکٹروں کے برابر مہارت کو پہنچانے کے لیے عراقی ڈاکٹروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے.

9 - طبی عملے کو اپنے کام کے ذریعے انسانی خدمت کو بھی ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: