العباس رہائشی کالونی کے افتتاح سے پہلے الکفیل پلانٹ نرسری کی تیاریاں .....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے تعمیر کی جانے والی مجمع العباس السکنی نامی رہائشی کالونی مکمل طور پر تیار ہو گئی ہے اور عنقریب اس کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا افتتاح کی تیاریوں میں جہاں روضہ مبارک کے دوسرے سیکشن حصہ لے رہے ہیں وہاں الکفیل پلانٹ نرسری رہائشی کالونی کی دائمی خوبصورتی اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔

نرسری کے ارکان نے کالونی کے تمام فٹ پاتھوں اور سڑکوں کے درمیان پودوں کی کاشت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور تقریبا ہر موزوں ترین جگہ پہ آرائشی اور سایہ دار درخت لگا دئیے ہیں اور یہ سب کام نا صرف افتتاحی تیاریوں کا حصہ ہیں بلکہ ہمیشہ رہنے والے آثار بھی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: