عید غدیر کی تقریبات کے ضمن میں محفل قرآن کا انعقاد.....

ناطق قرآن حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت و خلافت کے اعلان کی خوشیاں منانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا کہ جن میں محفل قرآن کو کافی پذیرائی ملی۔

عید غدیر کی مناسبت سے بروز سوموار (19ذي الحجّة 1438هـ) بمطابق (11ستمبر 2017ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہونے والی اس محفل قرآن کو جن قاریوں نے اپنی خوبصورت تلاوت سے رونق بخشی ان میں سر فہرست قاری فيصل مطر، قاری ليث العبيدي، قاری محمد رضا الزبيدي اور قاری علي الساعدي ہیں۔

محفل کے اختتام پہ قاریان قرآن میں اپنے مخصوص انداز میں دعائے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی تلاوت سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

اس محفل میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی اور قاریانِ قرآن کو داد تحسین پیش کی ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: