العمید یونیورسٹی کے افتتاح کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نئے تعلیمی ادارے العمید یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسوں کا آغاز کچھ ہی عرصے کے بعد ہونے والا ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔

گزشتہ روز عراق کی ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ کی وزارت کے ایک وفد نے ڈاکٹر عباس رشید الددۃ کی سربراہی میں العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا تا کہ یونیورسٹی کی عمارت، کلاسوں اور دیگر حصوں میں رکھے گئے سامان اور لیبارٹریز وغیرہ میں نصب مشینری کا درسی سال شروع ہونے سے پہلے معائنہ کیا جا سکے۔

وفد میں شامل انجینئرز اور تدریسی عملے نے العمید یونیورسٹی کی تمام تر تیاریوں کو کافی سراہا اور تدریسی حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو عالمی معیار کے عین مطابق قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: