حضرت زینب(ع) کے روضہ مبارک پر حضرت عباس(ع) کے خدام عاشورائی حزن و ملال کے مظاہر آیزآں کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کے حکم پر کیئر سیکشن کے ارکان نے محرم کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت زینب(ع) میں سیاہ چادروں، اور محرم الحرام کے حوالے سے مختلف بینروں کو آویزاں کرنا شروع کر دیا ہے اور محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی عزاداری کے حوالے سے بھی متعدد پروگرام ترتیب دیے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام روضہ مبارک حضرت زینب(ع) کی مینٹینیس کے لیے ایک عرصے سے خدمات مہیا کر رہے ہیں اور اس مرتبہ محرم اور عاشورا کی تیاریوں کے لیے کیئر سیکشن کا وفد دمشق پہنچا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: