الکفیل ریڈیو کے قیام کی دس سالا تقریبات.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے نشر ہونے والے الکفیل ریڈیو کی تاسیس کے دس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ریڈیو کے ادارہ کی طرف سے امام حسن(ع) ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صحافیوں اور سماجی و ادبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بروز ہفتہ (25 ذي الحجة 1438هـ ) بمطابق ( 16ستمبر 2017ء ) کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں تلاوت قرآن مجید کے بعد الکفیل ریڈیو کی منیجر رؤی علی حسین نے خطاب کیا اور حاضرین کو عید غدیر اور عید مباہلہ پہ مبارک باد پیش کی اور الکفیل ریڈیو کی تاسیس سے اب تک کی خدمات پہ روشنی ڈالی۔

اس کے بعد عربی زبان کے شھرہ آفاق خطیب مرحوم شیخ احمد وائلی کی صاحبزادی ام حیدر وائلی نے خصوصی خطاب کیا اور اپنی گفتگو کو الکفیل ریڈیو کے لیے لکھے گئے اشعار’’(أسميتها مجداً لا يحيط به كذب ......)‘‘ پہ کیا۔

تقریب کا اختتام یتیم بچوں میں تحائف کی تقسیم کے ساتھ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: