بلد اور دجیل کے مغربی علاقوں میں عباس عسکری یونٹ کا آپریشن مکمل.....

عباس عسکری یونٹ نے سامراء، بلد اور دجیل کے علاقوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانے کے لیے دجیل کے مغربی علاقوں میں ایک سرچ آپریشن کا آغاز کیا تھا کہ جو آج اہداف کے حصول کے بعد مکمل کر لیا گیا ہے۔

جن علاقوں میں یہ آپریشن کیا گیا ان میں’’ السيد غريب، الفرحاتية، الرفعيات اور البو علول‘‘ سمیت دائر مدائر موجود صحرائی اور غیر آباد علاقے خاص طور پر اس آپریشن کا ہدف تھے۔

عراقی فوج کے 74 نمبر برگیڈ کے جوانوں نے بھی اس آپریشن میں عباس عسکری یونٹ کا ساتھ دیا اور مندرجہ ذیل اہداف کو حاصل کیا:

1:۔ 80 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کیا گیا اور مکمل طور پر تحقیقات پایا تکمیل تک پہنچائیں گئیں۔

2:۔ داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

3:۔ رفیعات کے علاقے سے ماٹر گولوں اور توپوں کو تحویل میں لیا گیا اور وہاں موجود بنکرز کو تباہ کر دیا گیا۔

4:۔ سید غریب اور بلد کے ساتھ ملحقہ باغات میں نصب بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا۔

اس آپریشن میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: