امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں زائرین کا جمع غفیر نظر آ رہا ہے لیکن کیوں؟

آج صبح سے ہی عراقی اور غیر ملکی زائرین بڑی تعداد میں کربلا آنا شروع ہو گئے تھے اور اس وقت ان کی تعداد کئی لاکھ تک پہنچ چکی ہے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک اور ما بین الحرمین میں زائرین کا جمع غفیر نظر آ رہا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس کا سبب کیا ہے؟

اس کا ایک سبب تو یہ ہے کہ آج شب جمعہ ہے اور زائرین کی بڑی تعداد ہر شب جمعہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دیتی ہے۔

ایک سبب یہ بھی ہے کہ ہو سکتا ہے آج محرم کا چاند نظر آ جائے لہذا زائرین کی ایک بڑی تعداد اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور اہل بیت(ع) کو پرسہ پیش کرنے آئی ہے۔

لاکھوں زائرین کی آمد کا ایک سبب یہ بھی ہے محرم کا چاند نظر آنے کے بعد یکم محرم کی رات امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے گنبدوں کے علموں کو تبدیل کرنے کی تقریب منعقد ہوتی ہے جس میں شرکت کے لیے عراقی اور غیر ملکی مومنین کربلا آتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: