روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں سرخ فرش عزاء بچھا دیا گیا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئیر سیکشن نے حرم کے صحن اور گرد و نواح کے تمام حصوں میں سرخ کارپٹ بچھا دیا ہے کہ جو ہمیں ان ایام عزاء میں کربلا کے خونی سانحہ کی یاد دلاتا ہے۔

تقریبا 2500 مربع میٹر رقبہ میں پہلے پلاسٹک شیٹس بچھائی گئیں اور اس کے بعد اس پہ سرخ کارپٹ بچھایا گیا ہے۔

واضح رہے کئیر سیکشن سمیت روضہ مبارک کے تمام شعبے عشرہ محرم اورعاشوراء کے دن آنے والے زائرین اور عزاداروں کو خدمات مہیا کرنے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں اور اس مقصد کے لیے بڑی تعداد میں رضاکار بھی روضہ مبارک کے خدام کی مدد کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: