عراقی یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء کا ماتمی جلوس اور امام حسین(ع) سے تجدید وفا

آج بروز جمعرات 20 محرم الحرام 1439ھ بمطابق 12 اکتوبر 2017ء کو عراق کی دسیوں یونیورسٹیوں کے طلاب اور اساتذہ نے کربلا میں جلوس عزاء نکالا اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حاضری دے کر تجدید وفاء کا اظہار کیا۔

ہزاروں طلاب پر مشتمل یہ جلوس صبح سویرے شاہراہ عباس ؑ سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پہنچا اور وہاں پرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوا کہ جہاں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یونیورسٹی طلباء کا یہ جلوس بہت سے دستوں کی شکل میں عزاداری و ماتم کرتے ہوئے آگے بڑھتا رہا اور ہر دستے کے سامنے انصارِ امام حسین علیہ السلام میں سے کسی صحابی کا نام سائین بورڈ پہ لکھا ہوا تھا اور ہر دستہ پر جوش نعروں کے ساتھ اہل بیت علیھم السلام کے حضور اپنی وفاء اور عقیدت کا اظہار کر رہا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: