علامہ صافی سے الکفیل آرٹسٹک پروڈکشن کے ارکان کی خصوصی ملاقات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکرو ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے الکفیل آرٹسٹک پروڈکشن کے ارکان نے آج روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) سے ملاقات کی اور ادارے کے کام اور اس میں ہونے والی ترقی کے بارے میں علامہ صافی کو بریفنگ دی۔

اس ملاقات میں علامہ صافی نے الکفیل آرٹسٹک پروڈکشن کے کاموں کو سراہا اور خاص طور پر عشرہ محرم کے دوران پوری دنیا تک کربلا میں ہونے والی مراسیم عزاء کو پہنچانے کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اسی طرح میڈیا ہاؤسز کو عشرہ محرم کی کربلائی مراسیم نشر کرنے کے لیے بغیر لوگو کے براہ راست نشریات فراہم کرنے کا بھی ذکر کیا اور اسے عزاداری و حسینی مشن کی بہترین خدمت قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: