نسیم عاشوراء سیمینار کا آغاز اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی شرکت.....

بروز جمعرات 21 محرم الحرام 1439ھ بمطابق 12 اکتوبر 2017ء کو ایران کے شہر تکاب میں ایک افتتاحی تقریب کے ذریعے نسیم عاشوراء سیمینار کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا کہ جس میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام ،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام، روضہ مبارک حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محم تقی(ع) کے خدام کے علاوہ اہل مدینہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد بالترتیب شہر کے امام جمعہ والجماعت شیخ برادری، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری سید افضل شامی اور شہر میں اہل سنت کے امام جمعہ شیخ مرادی نے خطاب کیا اور اس سیمینار کے اغراض و مقاصد پہ روشنی ڈالی۔

اس کے بعد مجلس عزاء برپا ہوئی کہ جس سے معروف عربی نوحہ خوان محمد ضیغمی اور تکاب شہر سے تعلق رکھنے والے الحاج ید اللہ انظاری نے ذکر اہل بیت علیھم السلام کا شرف حاصل کیا۔

مجلس عزاء کے بعد مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا افتتاح کیا گیا اور پھر تقریب کے اختتام پہ مسجد کے صحن میں عراق کے مقدس روضوں کے عَلَموں کو لہرایا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: