نسیم عاشوراء کے چوتھے دن کی تقریبات کے ضمن میں مجلس وعظ اور حشد شعبی کی تصویری نمائش.....

ایران کے شہر تکاب میں جاری ہفتہ ثقافت نسیم عاشوراء کے چوتھے دن کی تقریبات کے ضمن میں عراق کے مقدس روضوں کے وفد نے شہر کے مرکزی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کو امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرم کے عَلَم ہدیہ میں پیش کیے اور وہاں موجود افراد میں متبرک تحائف تقسیم کیے۔

چوتھے دن کی تقریبات کے ضمن میں ہی ایک مجلس وعظ و ارشاد بھی منعقد ہوئی جس سے شیخ حیدر نجفی نے خطاب کیا اور اہل بیت علیھم السلام کے فرامین کی روشنی میں شعائر حسینی کی اہمیت اور مفہوم کے بارے میں گفتگو کی۔

اسی طرح داعش کے خلاف بر سر پیکار سیکورٹی فورسز اور حشد شعبی (عسکری رضاکاروں) کی بہادری اور قربانیوں کی عکاسی کرنے والی تصویری نمائش کا بھی آج افتتاح کیا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے لگائی گئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: