تصویری رپورٹ: روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے بم دھماکے سے شہید کیے جانے کی یاد میں الکفیل سکاؤٹس کی طرف سے تصویری نمائش.....

سامراء میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری (ع) پہ ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور روضہ مبارک کو شہید کیے جانے کے المناک سانحہ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے اپنے ہر ممکن وسائل استعمال کیے ہیں اور اسی سلسلہ میں روضہ مبارک سر پرستی میں کام کرنے والے الکفیل سکاؤٹس نے اس المناک سانحہ کی یاد میں مابین الحرمین میں ایک تصویری نمائش لگائی ہے جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بہت بڑی تعداد آ رہی ہے۔

اس نمائش میں بم دھماکوں سے پہلے اور بعد کی تصاویر رکھی گئی ہیں اور اسی طرح سے نئی تعمیرات کی عکاسی کرنے والی تصاویر کو بھی اس نمائش میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے یہ نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: