250 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا ہاؤسز نے زیارت اربعین 1439ھ  کو کوریج  دی.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل عبد الحسین یاسری نے بتایا ہے کہ اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں منعقد ہونے والی مراسیم اور زیارت اربعین کو عراق اور دیگر ممالک کے 250 سے زیادہ میڈیا ہاؤسز نے کوریج دی اور ان عظیم حسینی شعائر کو دنیا تک پہنچایا۔

دنیا کے ہزاروں میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے دس ہزار سے زیادہ فوٹو گرافروں نے مراسیم اربعین، ملینز مارچ اور دیگر عبادتی و عزائی مراسم کی تصاویر لیں اور مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے نشر کیں۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے آرٹیسٹیکل پروڈکشن کے شعبہ نے بغیر لوگو نے ملینز مارچ کو براہ راست نشر کیا اور میڈیا اداروں کو بلا معاوضہ اس کے حقوق فراہم کیے۔

زیارت اربعین سے پہلے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے دنیا کے 200 سے زائد معروف صحافیوں کو اربعین کے موقع پہ کربلا آنے کی رسمی دعوت دی کہ جن میں سے زیادہ تر نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے زیارت اربعین کا شرف حاصل کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے صحافیوں کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے تھے کہ جن میں ان کی رہائش، طعام ، آزادی سے ہر جگہ نقل و حرکت وغیرہ شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: