روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا سروس سیکشن پورے کربلا کی صفائی کر رہا ہے

زیارت اربعین کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس سیکشن نے ہفتہ (21 صفر 1439 هـ بمطابق 11 نومبر 2017ء) سے پورے کربلا کی صفائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تا کہ کئی ملین زائرین کی گزشتہ کئی دن تک کربلا میں موجودگی اور رش کی وجہ سے ہونے والی تھوڑی بہت صفائی کی بے قاعدگی سے خاطر خواہ طریقہ سے نمٹا جا سکے۔

کربلا کی سڑکوں اور عوامی مقامات کے علاوہ زائرین کے زیر استعمال رہنے والے سکولوں کی صفائی کا کام بھی مذکورہ سیکشن کے ارکان سر انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے صفائی کی اس مہم میں مذکورہ بالا سیکشن کے ارکان کو بڑی تعداد میں رضاکاروں کی مدد بھی حاصل ہے ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: