ایام اربعین کے دوران گم ہونے یا راستہ بھولنے والے 9869 زائرین کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے مدد کی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ایام اربعین کے دوران کربلا آنے والے راستوں اور کربلا کے اندر 34 ایسے مراکز قائم کیے تھے جن میں گم ہونے والے یا راستہ بھولنے والے زائرین کی مدد اور رہنمائی کے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے۔ ان مراکز کے ذریعے 9869 زائرین نے مدد حاصل کی اور پریشانی سے نجات حاصل کی۔

یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس تھے اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود تھی جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد ملی۔

کسی بھی مذکورہ بالا صورت حال کے پیش آنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے’’ گمشدہ اور راستہ بھولنے والے افراد کے لیے بنائے گئے مراکز‘‘ سے رابطہ کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز استعمال کیا جا سکتا ہے:

(٠٧٦٠٢٤٠٥٨٨٨)

(٠٧٦٠٢٤٠٥٨٨٩)

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: