رسول خدا(ص) کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے’’سید الماء بوائز مڈل سکول‘‘ کے طلاب اور ساتذہ کا ماتمی جلوس

آج صبح (26 صفر 1439هـ) بمطابق(16/11/2017ء) کو ’’سید الماء بوائز مڈل سکول‘‘ کے تدریسی عملے اور طلاب نے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی خدمت میں رسول خدا(ص) کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے ایک ماتمی جلوس نکالا کہ جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پہنچا اور وہاں امام علیہ السلام کی خدمت میں ان کے نانا کی شھادت کا پرسہ پیش کیا۔ اس کے بعد یہ جلوس عزاء ما بین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوا کہ جہاں ماتم و قیام عزاء کے بعد یہ جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔

واضح رہے مذکورہ بالا سکول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایجو کیشن سیکشن کے زیر انتظام نئی نسل کو تعلیم اور اسلامی ثقافت کے زیور سے آراستہ کر رہا ہے اور آج کا یہ جلوس عزاء بھی اس سلسلہ کی ایک کَڑی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: