تصویری رپورٹ: رسول خدا(ص) کی شھادت پر تعزیت پیش کرنے کے لیے اہل کربلا کی روضہ مبارک امام علی(ع) میں آمد.....

بروز جمعہ 27 صفر 1439ھ بمطابق 17 نومبر 2017ء کو اہل کربلا کا ایک بہت بڑا جلوس رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں پہنچا کہ جہاں انہوں نے مجلس عزاء برپا کی اور امیر المومنین علیہ السلام کو ان کے آقا اور بھائی کی شھادت کا پرسہ پیش کیا۔

اہل کربلا کے تمام مواکب اور ماتمی انجمنوں کا یہ مشترکہ جلوس ہر سال کی طرح گاڑیوں کے ذریعے نجف اشرف پہنچا اور پھر وہاں سے نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں داخل ہوا اور مجلس عزاء و ماتم کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔

واضح رہے ہر سال اہل کربلا کی تمام ماتمی انجمنیں رسول خدا(ص) کی شھادت کے دن نجف اشرف میں ایک بہت بڑا جلوس عزاء برآمد کرتی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں بلکہ صدیوں سے جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: