بروز سوموار 20نومبر 2017ء کو ربیع الاول 1439 ھجری کی پہلی تاریخ ہے(دفتر آیت اللہ سید سیستانی)

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے لہذا عراق اور اس کے گردو نواح میں بروز سوموار 20نومبر 2017ء کو ربیع الاول 1439 ھجری کی پہلی تاریخ ہے۔

خدا سے دعا ہے کہ یہ مہینہ تمام انسانوں اور خاص طور پر اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کے لیے مبارک ثابت ہو اور دنیا سے دہشت گردی اور نا انصافی کا خاتمہ ہو جائے.......

واضح رہے اس مہینہ میں آنے والی دینی مناسبات میں سے 8 ربیع الاول کو امام حسن عسکری علیہ السلام کی شھادت اور 17 ربیع الاول کو رسول خدا (ص) اور امام جعفر صادق علیہ السلام کا جشن میلاد بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: