مجمع العباس رہائشی کالونی کے لیے انتہائی کم مدت میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کر لیاگیا.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مینٹینس و انجنینرنگ سیکشن نے مجمع العباس رہائشی کالونی کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جس منصوبے کو شروع کیا تھا اسے انتہائی کم مدت میں مکمل کرلیا ہے اور اب العباس کالونی کے رہائشیوں کو پانی کی کمی کا جو سامنا تھا اس کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

اس منصوبہ کے ضمن میں مذکورہ سیکشن کے ارکان نے 7 کلو میٹر لمبی پائپ لائن بچھائی، ایک زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کیا کہ جو(120)م3 رقبہ پر مشتمل ہے اور اس لمبائی و چوڑائی(10.5) میٹر اورگہرائی (2.4) میٹر ہے اس کے علاوہ ایک اور سٹیل کی ٹینکی کو بھی نصب کیا گیا ہے کہ جو (220)م3 رقبہ پر مشتمل ہے۔اور اسی طرح پانی کے پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد مقامات پر مخصوص مشینیں بھی لگائی ہیں۔

واضح رہے مجمع العباس السکنی نامی رہائشی کالونی کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے تعمیر کیا گیا ہے اور کچھ عرصہ پہلے اس کالونی میں پانی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رہائشیوں کو چند دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد مذکورہ بالا سیکشن کے ارکان نے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے الگ سے ایک پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ کیا اور انتہائی کم مدت میں اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پانی کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: