العلقمی کمپلیکس کے قریب سڑک کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مکمل کر دیا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ مینٹینس سیکشن نے العلقمی کمپلیکس کے پیچھے سے گزرنے والی کچی سڑک (شارع عكد بني تميم) کو نئے سرے سے بنانے کے بعد اسے آمد و رفت اور ٹرانسپورٹ کے لیے قابل استعمال بنا دیا ہے اور یہ کام روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کی خصوصی ہدایات کے بعد کیا گیا۔

یہ سڑک عدم توجہی کی وجہ سے ناقابل استعمال ہو چکی تھی جگہ جگہ گڑھے اور رکاوٹیں ٹرانسپورٹ کے لیے اسے غیر موضوع بنا چکی تھیں روضہ مبارک کے مذکورہ بالا سیکشن نے نئے سرے سے اس سڑک کو 7 میٹر تک چوڑا کیا راستے میں موجود تمام گڑھوں اور رکاوٹوں کو ختم کیا اور اس کے بعد 60 سینٹی میٹر ریت بچھائی اور اس کے اوپر مخصوص پتھریلی مٹی(سبیس) 15 سینٹی میٹر بچھا کر بلڈوزر کے ذریعے ہموار کیا اور اسے پھر سے قابل استعمال بنا دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: