مستنصریہ یونیورسٹی کے انجینرنگ کالج میں کتابوں کی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت.....

بروز سوموار 23 ربیع الاول 1439ھ بمطابق 12 دسمبر 2017ء کو مستنصریہ یونیورسٹی کے انجینرنگ کالج میں کتابوں کی تیسری سالانہ نمائش کا افتتاح ہوا کہ جس میں دسیوں کتابی اداروں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنی منشورات کو نمائش کے لیے پیش کیا ہے۔

مستنصریہ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر صادق حماش نے مہمانوں کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا جس کے بعد نمائش دیکھنے والوں کا ہجوم نمائش گاہ میں آگیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی منشورات کے گرد جمع غفیر نظر آنے لگا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال میں سینکڑوں موضوعات پر علمی و سائنسی، فکری و ثقافتی اور مذہبی کتابوں کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ہر شخص روضہ مبارک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

واضح رہے اس نمائش میں عراق میں موجود مقدس مقامات میں سے روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) نے بھی اپنی فکری منشورات کو نمائش کے لیے پیش کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: