کربلا میں گزشتہ رات برفباری ہونا اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہے کیونکہ پچھلی کئی دہائیوں سے اس سرزمین مقدس پر برفباری نہیں ہوئی لیکن گزشتہ رات اللہ تعالی کی رضا سے سے برف کو کربلا کے مقامات مقدسہ کے عظیم اور پروقارگبندوں اور میناروں کو چھونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ رات میں برفباری کے بعد صبح تمام شہر نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی اور مقامات مقدسہ کے ایسے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے جن کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔
واضح رہے کہ کربلاء مقدسہ کا شمار صحرائی آب و ہوا کے خطوں میں ہوتا ہے۔ یہاں گرمیوں میں درجہ حرارت بہت بڑھ جاتا ہے جو دوپہر کے وقت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اور سردیوں کے موسم میں میں رات کو درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ جاتا ہے۔ جہاں تک بارش کا تعلق ہے تو یہ خطہ صحرائی آب وہوا کے زیر اثر ہے ہے اور مشرق میں تلچھٹی میدان پر مشتمل ہے لیکن اس شہر میں برف باری کی کی کوئی حالیہ تاریخ نہیں ہے ۔
ذیل میں پیش کی جانے والی خوبصورت تصاویر اور مناظرحكمت العياشي اور عباس موسوی نے فلم بند کئے ہیں۔