مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کی جانب سے «مسلک النجات» کے عنوان سے خواتین کے لئے خصوصی مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کی جانب سے بروز جمعہ 16 شعبان 1441 ہجری کو«مسلک النجات» کے عنوان سے خواتین کے لئے خصوصی مقابلہ منعقد کیاگیا ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد مصلحِ عالم اور بشریت کے نجات دہندہ امام مہدی (عجل اللہ فرجہ الشریف) کے جشن میلاد کے موقع پرکیا گیا ہے جو پانچ دن تک جاری رہے گا۔

اس مقابلے میں فقہ ، عقائد ، منطق ، نحو اور مہدیت کے عنوانات پر متعدد سوالات شامل ہیں، اوراس مقابلہ میں شرکت کی خواہش مند خواتین درج ذیل ای میل ایڈریس کے ذریعے حصہ لے سکتی ہیں۔

https://forms.gle/pQTociHWRwvER6SZ7

مقابلے میں شریک خواتین کا Gmail یا Email اکاونٹ ہونا ضروری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مقابلے میں شامل پہلی پچاس فاتحین کو انعامات اورتحائف پیش کیے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: