انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹمز سنٹر: ہم نےروضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی لائبریری کی انڈیکس سائٹ پر نقشہ جات کو ترتیب دینا اور اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطاطات کے سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم نے اعلان کیا ہے کہ سینٹر نے لائبریری اور دار المخطوطات کی ویب سائٹ (www.lccis.net) پر عراقی نقشوں کی فہرست بندی اور اپ لوڈنگ جدید عالمی اشاریہ سازی (RDA) کے حالیہ قواعد (MARC21) سسٹم کے مطابق شروع کردی ہے۔

سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ڈائریکٹر پروفیسر حسنین الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: "ہمارا مرکز اس شعبے میں ہونے والی جدید پیش رفت سے ہم آہنگ ہونے کے لئے مستحکم اقدامات اتھا رہا ہے۔ اور وقتا فوقتا ہم کسی نئے موضوع کے اجزاء کو مکمل کرنے ، ان کو جمع کرنے اور ان کے ڈیٹا بیس کو تیار کرنے کے بعد ایک نئی انڈیکس کا اضافہ کرتے ہیں۔ نئے شامل کردہ موضوعات میں عراقی نقشے شامل ہیں: جن میں آب و ہوا - آبادی کی تقسیم - قدرتی وسائل - زرعی وسائل - ہوا کے وسائل - سیاحت کے وسائل - انسانی وسائل - بجلی اور پانی کے نیٹ ورک اور سڑکیں - مواصلات شامل ہیں۔ یہ اس کام کا پہلا مرحلہ ہے اور خدا نے چاہا تو اس کے بعد عربی اور بین الاقوامی مراحل ہوں گے۔ یہ سب دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انھوں نے کہا: "نقشے متعلقہ اتھارٹیز کے مشترکہ تعاون سے حاصل کرنے کے بعد ان نقشوں کی ایک خاص میکانزم کے ساتھ فوٹو گرافی کی گئی ہے تاکہ جدید انڈیکسنگ اسٹیپس (RDA) اور (MARC21) سسٹم کے مطابق اپ لوڈنگ اور انڈیکسنگ کی جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: