وزیر داخلہ کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری اور سیکرٹری جنرل سے ملاقات

عراقی وزیر داخلہ عثمان غانمی نے اپنی وزارت کے ایک اعلی سطحی وفد، کربلا آپریشنز کے کمانڈروں اور کربلا پولیس کے افسران کے ہمراہ بروز منگل (2 شوال 1441ھ) بمطابق (26 مئی 2020ء) کو بعد از ظہر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر، ڈپٹی سیکرٹری اور مجلس ادارہ کے ارکان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا خاص طور پر کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اس کو محدود کرنے کے لئے روضہ مبارک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور روضہ مبارک کی طرف سے کورونا ہسپتالوں کی تعمیر گفتگو کا مرکز رہی۔ اسی طرح اس ملاقات میں کربلا کی امن و امان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے روضہ مبارک کی طرف سے عوام کو پیش کی جانے والی خدمات اور خاص طور پر موجودہ حالات میں روضہ مبارک کی کاوشوں کو سراہا اور اسے سب کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: