آیت اللہ سیستانی: زیادہ سے زیادہ براہ راست مجالس عزاء نشر کی جائیں اور اس کے لیے اچھے خطباء کی خدمات حاصل کی جائيں

بروز جمعرات (9 ذی الحجہ 1441 ہجری) بمطابق (30 جولائی 2020ء) کو اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر نے محرم 1442ھ میں امام حسین (علیہ السلام) کی عزاداری سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا ہے۔

جس میں اعلی دینی قیادت نے کہا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

السلام على الحسين وعلى أولاد الحسين وعلى أصحاب الحسين ورحمة الله وبركاته

ٹیلی ویژن چینلوں اور انٹرنیٹ پر زیادہ سے زیادہ مجالس عزاء کا براہ راست نشر کی جائیں، مذہبی وثقافتی مراکز اور اداروں کے لیے ضروری ہے کہ اس کام کے لیے اچھے خطباء، ذاکروں اور نوحہ خوانوں کی خدمات حاصل کریں اور مومنین کو اپنی رہائش گاہوں میں رہتے ہوئے ان مجالس کو سننے اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی ترغیب دی جائے۔

اس سوال اور اس کے مکمل جواب سے مطلع ہونے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=11209&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: