بابل گورنریٹ میں کورونا کے علاج کے لیے زیر تعمیر ساتویں الحیات یونٹ کا بنیادی ڈھانچہ کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے

بابل گورنریٹ میں کورونا کووڈ19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے زیر تعمیر ساتویں الحیات یونٹ کا بنیادی ڈھانچہ کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے جسے تعمیر کرنے کی ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ مینٹینس سیکشن نے اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے کہ جس کے ارکان اس وقت پورے منصوبے کے نکاسی کے نظام کو مکمل کرنے کے قریب ہیں۔
مرجان طبی شہر کے ضمن میں زیر تعمیر اس منصوبے کا کل رقبہ (3500) مربع میٹر ہے اور اس میں (25) کلینکل، انتظامی اور خدماتی کمروں کے علاوہ مریضوں کے لیے 98 انفرادی کمرے شامل ہیں۔
منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے اسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلا اور دوسرا حصہ 800 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے اور اس میں 42 کمرے ہیں۔ اس حصے میں لوہے کے ڈھانچے پر دیواروں اور چھتوں کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے ، جبکہ دیواروں اور چھتوں پر جپسم شیٹس کی تنصیب، بجلی کی وائرنگ اور ہنگامی الامز کی تنصیب پر کام جاری ہے۔
جبکہ تیسرے حصہ کا رقبہ (1100) مربع میٹر ہے اور اس میں مریضوں کے لیے (14) کمرے اور طبی و انتظامی عملے کے لیے (14) کمرے ہیں۔
یہ طبی منصوبہ بابل گورنریٹ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاونت فراہم کرنے اور اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظامی اور طبی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے اعلی دینی قیادت اور ان کے قریبی نمائندے علامہ سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات پر انسانی ہمدردی کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ درجہ حرارت کے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باوجود اس عمارت کو مقررہ وقت، مرتب کردہ ڈیزائن، طبی اور تکنیکی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: