دینی امور کے سیکشن کی طرف سے محرم میں منعقد ہونے والے پروگرام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے اس سال اپنے تقریبا تمام عزائی اور تبلیغی پروگراموں کو ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارم پر منتقل کر دیا ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت اور اعلی دینی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں اپنے عمومی پروگراموں کو انتہائی محدود کر دیا ہے۔

اس سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ عادل وکیل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ محرم اور صفر کے مہینے میں ہمارا سیکشن خاص طور پر بہت سے پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے کہ جن کے ذریعے سے امام حسین علیہ السلام کے قیام، اس کے اثرات اور سب کی عمومی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی پھیلائی جاتی ہے اور اسی طرح سے اس کے پوری بشریت کو حاصل ہونے والے فوائد و اثرات بھی موضوع گفتگو رہتے ہیں۔

لیکن اس وقت ملک غیر معمولی صورتحال سے گزر رہا ہے جس کے پیش نظر ہم نے اپنے تمام پروگراموں کو انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمز پر منتقل کر دیا ہے اور اس سلسلے اس وقت ہمارا سیکشن جن پرگراموں کو مختلف سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمز پر منعقد کر رہا ہے ان میں سرفہرست پروگرام درج ذیل ہیں:

-امام حسین علیہ السلام سائل اور مجیب کے درمیان۔ اس پروگرام میں سید عدنان جلوخان موسوی امام حسین علیہ السلام کے ہمیشہ رہنے والے انقلاب کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہیں۔

-خون کی فتح۔ اس پروگرام میں شیخ عقیل عبودی امام حسین علیہ السلام السلام کے انقلاب کی فتح کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں کہ آیا ان کی فتح مادی ہے یا معنوی۔

-قیامِ عطا۔ یہ پروگرام شیخ محمد کریطی پیش کرتے ہیں کہ جس میں امام حسین علیہ السلام کے قیام اور انقلاب کے ثمرات کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے۔

۔کربلا کے کنارے۔ کے نام سے ایک پروگرام شیخ عبدالستار حجامی پیش کرتے ہیں کہ جس میں وہ واقعہ کربلا اور ہماری موجودہ صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔

-باوفا بھائی۔ کے نام سے ایک پروگرام شیخ داخل طعمہ پیش کر رہے ہیں جس میں وہ حضرت عباس علیہ السلام کی منزلت اور واقعہ کربلا میں ان کے کردار کا ذکر کرتے ہیں اسی طرح آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے نزدیک حضرت عباس علیہ السلام کے مقام ومرتبہ کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہیں۔

-عاشورہ کے ہمیشہ رہنے والے مواقف۔ کے نام سے پروگرام میں شیخ عادل وکیل واقعہ کربلا میں ہونے والے واقعات اور مواقف کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔

شیخ علی موجان ہر روز مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہیں اور ان کا موضوع گفتگو خصائص حسینیہ ہے۔

ان سب پروگراموں کو الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے عربی صفحہ پر (نافذة المرئيّات) https://alkafeel.net/videos

اور مذکورہ سیکشن کی ویب سائٹ کے (مرئيّات) https://alkafeel.net/videos/category?key=d449e نامی سیکشن پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل پروڈکشن سنٹر کے اکاؤنٹس پر بھی انھیں نشر کیا رہا ہے کہ جو یہ ہیں:

https://www.facebook.com/ALKafeel.Art.Production

https://youtu.be/nf1KP4Ie3fs

جو میڈیا ہاؤس لوگو کے بغیر ان پروگراموں کو اپنے چینل پر نشر کرنا چاہے وہ اس فریکونسی کو استعمال کر سکتا ہے:



https://mega.nz/file/yhtiACTQ#105JfToCr574uoDn6HD4T5rf9AlyZOikpZWwalV57I ".



اس کے علاوہ جو بھی سانحہ کربلا کے کسی بھی پہلو کے بارے میں سوال کرنا چاہے وہ اس لنک پر ہم سے رابطہ کر سکتا ہے:

https://alkafeel.net/religious/index.php?add_quest

اسی طرح صبح 8سے رات8 بجے تک ہم براہ راست مندرجہ ذیل فون نمبرز پر بھی جواب بھی دے رہے ہیں:

(009647706020688)

(009647803857576)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: