کربلا کے رہنے والے ہر سال شام غریباں (11محرم کی رات) میں اپنے بچوں اور خواتین کے ہمراہ خیامِ حسینی میں آتے ہیں، وہاں شمعیں روشن کرتے ہیں اور حضرت زینب(ع) اور امام سجاد(ع) کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔
اسی طرح گیارہ محرم کی رات کربلا میں بہت سے جلوس عزاء بھی نکلتے ہیں کہ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچوں کے جلوس ہوتے ہیں کہ جو حضرت عباس(ع) کے حرم میں آ کر خصوصی پرسہ پیش کرتے ہیں۔
ہر سال کی طرح امسال بھی (10 محرّم 1442هـ) کا سورج غروب ہونے کے بعد کربلا میں اہل بیت اطہار(ع)، امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کو پرسہ پیش کرنے کے لیے عزاداروں کی بہت بڑی تعداد دونوں مقدس حرموں اور خیام میں ساری رات موجود رہی اور ماتمی جلوس بھی پرسہ پیش کرنے کے لیے آتے رہے۔
الکفیل نیٹ ورک کے کیمرہ سے آپ بھی ذیل میں شام غریباں کے پرسہ داروں اور ماتمی جلوسوں کے چند مناظر دیکھ سکتے ہیں اور مزید اس جیسی تصاویر کے لیے اس لنک سے استفادہ کر سکتے ہیں:
https://alkafeel.net/photos/?lang=ur