قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے امام حسین(ع) کی اصلاحی تحریک اور قرآن کے درمیان تعلق کے بارے میں لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے اپنے کاندھوں پر جو ذمہ داریاں لے رکھی ہیں ان میں قرآنی علوم سے متعلقہ امور اور قرآن فہمی کا فروغ سرفہرست ہے اس مقصد کے لیے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے سارا سال مختلف پروگراموں اور قرآنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلہ میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ہندیہ شہر میں موجود شاخ نے گزشتہ روز امام حسین علیہ السلام کی اصلاحی تحریک اور قرآن کے درمیان تعلق کے بارے میں ایک لیکچر کا انعقاد کیا کہ جس سے خطاب کے لیے جناب عبد الفتح الحسناوی کو مدعو کیا گیا تھا۔

انھوں نے اپنے خطاب میں قرآنی آیات کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کی اصلاحی تحریک کے بارے میں گفتگو کی اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

اس درس میں متعدد محققین، یونیورسٹی کے اساتذہ، مقامی قبائلی سرداروں اور اسی طرح سے مقامی معروف شخصیات نے شرکت کی اور درس کے آخر میں اسی موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ یہ درس قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ہندیہ شہر میں قائم شاخ میں ہر مہینے منعقد کیا جاتا ہے اور اس میں تبادلہ خیال اور گفتگو کے لیے معروف حوزوی اور اکیڈمک شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: